Question

Order 23 civil procedure code

سر۔اپنے قیمتی علم سے رھنمائی فرما دیں۔مشکور رھونگا مدعی نے 2013۔3۔13 کے زبانی معاہدہ بیع کا ایک دعوی اکرم کے خلاف کیا جو مدعی نے آڈر23 کے تابع کہ دعوی میں سقم ھے جدید دائری دعوی کی اجازت کے ساتھ دعوی 2018۔6۔4 کو واپس لے لیا۔باوجود اسکے کہ مدعاعلیہ نے اپنے جوب درخواست میں دعوی واپسی کی مخالفت کی تھی۔عدالت نے 500 کاسٹ کے ساتھ جدید دائری دعوی کی اجازت دے دی۔اسی مدعی نے دعوی واپس لینے کے دو ماہ بعد 500 روپے کاسٹ ادا کرتے ھوئے جدید دعوی اسی سابقہ مدعاعلیہ کے خلاف زبانی معاہدہ بیع کا دائر کر دیا اورتحریر کیا کہ مدعی کا مدعاعلیہ سے 2013۔3۔13 کو زبانی معاہدہ ھوا تھا جب مدعی نے دعوی واپس لیا تو اسکا مدعاعلیہ سے راضی نامہ ھو گیا اور مدعاعلیہ نے2018۔7۔4 کو جدید زبانی معاہدہ بیع کر لیا تھا۔ مدعی نے راضی نامہ اور 2018۔7۔4 والی کہانی صرف ٹائم لمیٹیشن سے بچنے کے لیئے گھڑی 1۔کیا مدعی آڈر 23 کے تابع جدید دائری کی اجازت سے واپس حاصل کردہ دعوی کی جدید دائری میں کوئی نئی تاریخ معاہدہ درج کرنے کا اہل ھے۔ مطلب سابقہ موقف کے علاوہ جدید بنائے دعوی تحریر کر سکتا ھے جبکہ اس نے سابقہ دعوی آڈر 23 کے تابع سقم دور کرنے کیلیئے جدید دائری کی اجازت لی ھو اور کاسٹ بھی ادا کی ھو۔ مدعاعلیہ کے حق میں کیس لاء چاھیے

  • 20 Nov, 2020
  • Sajid Rafiq
  • Civil Laws

Recent Answers

0

Contact Us